ایران میں جاری صورتحال کے پیش نظر تفتان بارڈر پر مسافروں کی آمد اور بارڈر آپریشنز کی صورتحال

تفتان (نیشنل ٹائمز) ایران میں جاری علاقائی صورتحال کے پیش نظر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تفتان بارڈر پر امیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ کے انتظامات کو مؤثر اور فعال رکھا ہوا ہے تاکہ آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور سکیورٹی کے تقاضے بھی پورے کیے جا سکیں۔

صورتحال رپورٹ کے مطابق 28 فروری 2026 سے 08 اپریل 2026 تک ایف آئی اے تفتان بارڈر پر مجموعی طور پر 10,619 مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔ آنے والے مسافروں میں زیادہ تر پاکستانی شہری، طلباء، زائرین اور دیگر مسافر شامل ہیں جو موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث ایران سے پاکستان واپس آئے ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن عملہ تفتان بارڈر پر چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے تاکہ تمام آنے والے مسافروں کی بروقت امیگریشن کلیئرنس، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی آمد و رفت کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔

ایف آئی اے اس بات کے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بارڈر مینجمنٹ کو محفوظ، منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا اور ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر