بیجنگ 2026 سے 2030 کے دوران شہری سرگرمی کے 4 نئے مراکز قائم کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2026 سے 2030 کے دوران شہری سرگرمی کے 4 نئے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بات بدھ کے روز جاری کئے گئے شہر کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے ترقیاتی پلان میں بتائی گئی ہے۔
منصوبے کے مطابق یہ قومی دارالحکومت کے طور پر بیجنگ کے تزویراتی کردار کو پورا کرنے اور شہر کی مقامی ترتیب کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
بیجنگ میونسپل ترقیاتی اور اصلاحی کمیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ 4 علاقے شہر کے دو مرکزی راستوں یعنی مرکزی محور اور چھانگ آن ایونیو کے ساتھ ساتھ ان کی توسیعی لائنوں کے اطراف میں تعمیر کئے جائیں گے تاکہ شہر کی فعالیت کو دوبارہ ترتیب دیا جا سکے۔
شہر کے مشرقی حصے میں گرینڈ کینال کے کنارے ایک پرفضا علاقہ بنایا جائے گا، جہاں پانی کی بحالی، ثقافتی ورثے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا جبکہ نہر کے کنارے واقع علاقے کی فعالیت اور معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ مغربی حصے میں “دو پارکس اور ایک دریا” پر مشتمل واٹر فرنٹ پر ایک جدید شہری تفریحی علاقہ قائم کیا جائے گا، جس میں بیجنگ گارڈن ایکسپو پارک، شوگانگ پارک اور یونگ ڈنگ دریا کے اطراف شامل ہوں گے۔
جنوبی حصے میں مرکزی محور کے جنوبی حصے کے ساتھ ایک “مستقبل کا محور” تعمیر کیا جائے گا، جہاں چین کا نیا قومی قدرتی تاریخی عجائب گھر اور دارالحکومت کی منصوبہ بندی کے نمائشی ہال قائم کئے جائیں گے۔ شمالی حصے میں اولمپک طرز کا ایک استقبالیہ علاقہ تیار کیا جائے گا، جہاں مختلف مقامات، سہولیات اور وسائل کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت
اسرائیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان
سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان
ہماری انگلیاں اب بھی ٹریگر پر، لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایرانی صدر
امریکی نائب صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
عالمی برادری لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: پاکستان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر