واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا حتمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک ایران کے اردگرد فوجی موجودگی رکھے گا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے اندر اور اطراف میں موجود تمام امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار اپنی جگہ پر موجود رہیں گے، جب تک حتمی معاہدہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اور آبنائے ہرمز کھلی اور محفوظ رہے گی، اگر کسی بھی وجہ سے ایسا نہ ہواتو پھر فائرنگ شروع ہو جائے گی، اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑی، بہتر اور طاقتور ہوگی جیسی دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور حملے شروع کیے جائیں گے، امریکی فوج مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے، امریکا دوبارہ مضبوط ہو چکا ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، ٹیرف میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ امریکی و برطانوی میڈیا روس اور چین پر ماضی میں ایران کو فوجی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔
امریکی فوج حتمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک ایران کے ارد گرد رہے گی: ٹرمپ



