جنگ بندی ایران کی کامیابی ،امریکی اجارہ داری ختم :ـ حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر ایرانی قیادت اور قوم کے عزم و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور قیام امن کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔منصورہ سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایران پر حملے کیے اور اس کے ایٹمی و میزائل پروگرام کو تباہ کرنے کے دعوے کیے ، مگر وہ ناکام رہے ۔ چھ ہفتوں کی جنگ کے بعد ہونے والی عارضی جنگ بندی دراصل آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط ہے ، جو ایران کی کامیابی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے اس عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خلیجی صورتحال کو بگڑنے سے بچایا اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ برقرار رکھتے ہوئے تہران اور ریاض کے تعلقات کو متوازن رکھا۔ حالیہ جنگ سے واضح ہوگیا کہ امریکا میں جمہوریت برائے نام ہے اور وہ اسرائیل کے زیر اثر ہے ۔ عالمی سطح پر امریکی اجارہ داری کمزور ہوچکی ہے اور اسے اخلاقی، سفارتی اور فوجی شکست کا سامنا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو آئندہ حالات میں غیر جانبدار سفارتکاری اپناتے ہوئے ایران سے توانائی معاہدے اور خلیجی ممالک سے تعلقات کو متوازن رکھنا ہوگا۔ ساتھ ہی چین اور روس کے ساتھ مل کر خطے میں ایک مضبوط بلاک کے قیام کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر