آپریشن غضب للحق :افغانستان سے دراندازی کی کوششیں ناکام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے حملوں کے جواب میں کئے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران موثر کارروائیاں کرتے ہوئے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، جبکہ افغان ذرائع ابلاغ میں بھی سرحدی علاقوں میں جھڑپوں اور پسپائی سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا اور کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روک دیا ،افغان میڈیا ادارے افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹس میں دعوی ٰکیا گیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے بعد نورستان اور کنڑ کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھی اور بعض چوکیوں سے پسپائی کی اطلاعات موصول ہوئیں،مقامی سطح پر نقل و حرکت میں کمی اور حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آئے ، قبائلی عمائدین اور مقامی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں سکیورٹی خدشات برقرار ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال اس امر کی عکاس ہے کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز بدستور موجود ہیں،کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھی جا رہی ہے ،دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بروقت ردعمل اور ہدفی کارروائیاں نشاندہی کرتی ہیں کہ اپنی سرحدی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر