راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل لیونت ارگُن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔۔۔
آئی ایس پی ار کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور، خطے میں بحری سکیورٹی کی صورتحال دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر بھی گفتگو کی گئی ،دونوں جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی گئی ،جنرل لیونت ارگُن نے مشترکہ بحری سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔
ترک ڈپٹی چیف جنرل سٹاف کی ملاقات



