جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکا نے ’’100 فیصد فتح‘‘ حاصل کر لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طویل المدتی امن معاہدے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک پہلے ہی موجود ہے اور پیشرفت مثبت سمت میں جاری ہے، 15 نکاتی منصوبے میں سے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ باقی معاملات پر بھی جلد پیش رفت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری مواد کسی بھی حتمی امن معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں آگے بڑھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی تعمیر میں مدد کرے گا، بہت ساری مثبت کارروائیاں ہوں گی، بڑی رقم کمائی جائے گی، ایران تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے، ہم آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی سپلائیز تیار کر رہے ہیں اور حالات پر نظر رکھیں گے تاکہ سب کچھ بخوبی اور بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکے۔ایران کیساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی امریکی فتح ہے: ترجمان وائٹ ہاؤسترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی امریکا کی فتح ہے، یہ کامیابی امریکی صدر اور فوج کی کوششوں کا نتیجہ ہے، امریکا نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت خطے میں استحکام کیلئے اہم سنگ میل ہے، امریکی فوج کی کارکردگی قابل ستائش اور غیر معمولی ہے، امریکا خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ فوجی کامیابی نے زیادہ سے زیادہ دباؤ پیدا کیا، جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو سخت مذاکرات کرنے کا موقع ملا اور اب ایک سفارتی حل اور طویل مدتی امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امریکا کے مفادات کو آگے بڑھانے اور امن قائم کرنے کی صلاحیت کو کبھی کم نہ سمجھیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر