نواز شریف کینسر ہسپتال منصوبے میں مبینہ تاخیر اور ناقص تعمیر

لاہور (نیشنل ٹائمز)نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور کے 74 ارب روپے کے میگا منصوبے میں نہ صرف تاخیر بلکہ مبینہ ناقص تعمیر، تکنیکی بے ضابطگیوں، کمزور مالیاتی کارکردگی اور انتظامی ناکامیوں کے سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سرکاری مانیٹرنگ رپورٹس نے منصوبے کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور پراجیکٹ پر سنگین سوالات اٹھا د ئیے ہیں۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناقص تعمیر، ڈیزائن کی سنگین غلطیاں، سریے کی غلط تنصیب اور دیگر تکنیکی خامیاں مریضوں کی جانوں کیلئے خطرہ ہیں۔ 15 ارب روپے جاری ہونے کے باوجود اربوں روپے استعمال نہ ہو سکے اور فنڈز لیپس ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی مالیاتی کارکردگی انتہائی کمزور رہی، 63 فیصد ہدف کے مقابلے میں صرف 31 فیصد فنڈز خرچ ہوئے ، جبکہ فزیکل پیش رفت بھی سست رہی۔دستاویزات کے مطابق مین ہسپتال بلڈنگ صرف 4اعشاریہ 18 فیصد، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر 1اعشاریہ 43 فیصد جبکہ بایومیڈیکل آلات کی تنصیب محض 2اعشاریہ 52 فیصد مکمل ہو سکی ہے ۔ رپورٹ میں اشارہ دیا گیا کہ متعدد تکنیکی خامیاں، حفاظتی انتظامات کی کمی اور محکموں کے درمیان مؤثر رابطے کی عدم موجودگی منصوبے کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔مانیٹرنگ ٹیم نے منصوبے کو “Need Consideration for Improvement” قرار دیتے ہوئے 58 کا مانیٹرنگ ریٹنگ انڈیکس دیا اور خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر اخراجات کی رفتار تیز نہ کی گئی، محکموں کے درمیان رابطہ بہتر نہ بنایا گیا اور آپریشنل تیاریوں کو مکمل نہ کیا گیا تو مئی 2027 کی ڈیڈ لائن بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن پنجاب ڈاکٹر فاروق منظور نے کہا کہ رپورٹ مرتب کر دی گئی ہے اور ٹیموں نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بہت سے مسائل کو بروقت بہتر بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر