بلوچستان :فورسز کی کارروائی 6دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6دہشت گرد ہلاک ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ،دوسری طرف نامعلوم حملہ آوروں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ دوسری جانب مستونگ میں ہی شرپسند عناصر نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے ،بلوچستان پولیس نے چھینی گئی گاڑی اورحملہ آوروں کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر