ڈار کے جاپان، برطانیہ، کینیڈا پرتگال کے وزرا سے رابطے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے جاپان، برطانیہ ،کینیڈا اور پرتگال کے وزرا سے رابطہ کیا ہے ، جاپانی وزیرخارجہ توشی متسو موٹیگی سے ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تناؤ میں کمی اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے ، پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے ہر ممکن سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔جاپانی وزیر خارجہ توشی متسو موٹیگی نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطے کو مزید قریبی رکھا جائے گا تاکہ امن، استحکام اور سفارتی تعاون کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہ سکیں۔دریں اثنا اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہمیش فالکونر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیر مملکت نے پاکستان کی طرف سے خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور پاؤلو رینجل سے ٹیلیفون پر گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں حکومت پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت اور تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو بھی سراہا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ،دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر