پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات ضروری :گورنر پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام بالخصوص پسماندہ اور دور دراز اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانا ضروری ہیں،تحصیل نرڑہ کاقیام مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس سے ان کے مسائل حل ہوں گے اور علاقے میں ترقی ہو گی ،ضلع اٹک میں تحصیل جنڈ کی 7 یونین کونسلز پر مشتمل ایک علیحدہ تحصیل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے اہل علاقہ کی پسماندگی دور ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں اٹک کی نئی تحصیل نرڑہ کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا آفتاب اورڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو عظمت سلمان نے گورنر پنجاب کو نئی تحصیل نرڑہ کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ،اجلاس میں تحریک تحصیل نرڑہ کے جنرل سیکرٹری شوکت خٹک ودیگر بھی موجود تھے ۔سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ مجوزہ تحصیل کے قیام سے مقامی لوگوں کیلئے عوامی خدمات کی فراہمی کے ساتھ انتظامی معاملات میں بھی بہتری آئے گی،وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے گورنر کو بتایا گیا کہ بورڈ آف ریونیو رولز کے کلاز 6 کے تحت تحصیل بن سکتی ہے اور تحصیل نرڑہ کاکیس جلد کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب نے سابق ایم این اے نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ اور سابق گورنر پنجاب نواب عباس خان عباسی کی اہلیہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر