فوڈ کنٹرولراسلام آباد،راولپنڈی میں کارروائی کیسے کرسکتا؟عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے راولپنڈی کی حدود سے آٹے کے دوٹرکوں کو تحویل میں لے کر سیل کرنے کے خلاف کیس میں فوڈ کنٹرولر اسلام آباد کے اختیارات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے راجہ علیم عباسی کے علاوہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی اسلام آباد نہ آئے ، عدالت نے فوڈ کنٹرولر اسلام آباد کے اقدامات پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا جہاں فوڈ کنٹرولر نے کارروائی کی وہ تو راولپنڈی کا دائرہ اختیار بنتا تھا اسلام آباد والا کیسے کارروائی کر سکتا ہے ، سٹیٹ کونسل نے کہا فوڈ کنٹرولر اپنے اختیارات کے تحت کارروائی کر سکتا ہے ،جسٹس انعام امین منہاس نے سٹیٹ کونسل سے کہا زبانی باتیں نہ کریں ریکارڈ کے ساتھ بتائیں،وفاقی کابینہ کا آرڈر کہاں ہے جس میں فوڈ کنٹرولر کو اتنے اختیارات دیئے گئے ہیں،آپکے پاس تو کوئی پاور ہی نہیں ہے آپ کیسے اتنی پاور استعمال کر سکتے ہیں ، جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ہدایت کی کہ یہ ڈیلیگیٹ پاور چیف کمشنر نے آگے کیسے دے دی ہیں ، گزٹ نوٹیفکیشن لے کر آئیں ، بعدازاں سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر