پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے بزنس پلان منظور نہ ہو سکا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پوسٹ سالانہ 12ارب روپے سے زیادہ خسارہ ختم کرنے کیلئے تاحال نئے بزنس پلان کی وزارت مواصلات سے منظوری حاصل نہیں کر سکا جبکہ وزارت مواصلات نے خسارہ ختم کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ کو نیا بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ، وزارت مواصلات نے دو مرتبہ پاکستان پوسٹ آفس کے بنائے گئے بزنس پلان کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا تھا ۔ادارہ نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں آٹھ ارب روپے ریونیو حاصل کیا ہے ۔ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ بجٹ 25 ارب روپے سے زائد جبکہ آمدنی صرف نو ارب روپے ہے ۔ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ نے سفارش کی تھی کہ پاکستان پوسٹ آفس کو فوری طور پر لازمی اداروں کی فہرست سے نکال کر نجکاری والے اداروں میں شامل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر مواصلات نئے بزنس پلان کی تیاری کے بعدادارے کی نجکاری کرنے یا نہ کرنے کیلئے تجویز وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر