مفت سفر:راولپنڈی کاپہلانمبر،میٹروبسوں پرکھڑکی توڑرش

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پٹرولیم ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد پنجاب بھر میں مفت سفر کرنے والوں میں راولپنڈی پہلے نمبر پر آگیا،راولپنڈی اسلام آبادکے مابین چلنے والی ریڈمیٹرواورگرین الیکٹرک بسوں پرسفرکرنے والوں کاکھڑکی توڑرش دیکھنے میں آرہاہے ، 2 روز میں ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیل کے باوجود 3 لاکھ کے قریب افراد مفت سفر کرچکے ہیں جبکہ الیکٹرک اور گرین بسوں پر دو روز میں 1 لاکھ افراد نے مفت سفر کیا تاہم ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے (پیر کے روز)پر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سٹیشنز پر سینکڑوں لوگوں کی 4/4 قطاریں لگ گئیں، رش کی وجہ سے خواتین، معمر افراد اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے جبکہ میٹرو بس عملے کی جانب سے شناختی کارڈ دیکھ کر مفت ٹکٹ دئیے جا رہے ہیں، غیر معمولی رش کے باعث ملازمت پیشہ افراد کے ساتھ طلبا و طالبات کے لئے بھی بروقت پہنچنے کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے شہریوں کی بہت بڑی تعداد اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے میٹرو بسوں پر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں ، اس حوالے سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کا ٹکٹ فری ہونے کے بعد اب تک 3 لاکھ کے قریب افراد مفت سفر کرچکے ہیں ہفتے کے روز 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد مسافر میٹرو بس پر مفت سفر کر چکے ہیں ، اسی طرح الیکٹرک اور گرین بسوں پر دو روز میں 1 لاکھ مسافر مفت سفر کرچکے ہیں ہفتے کے روز الیکٹرک گرین بسوں پر 40 ہزار سے زائد مسافر مفت سفر کرچکے ہیں ،انہوں نے کہا پنجاب بھر میں سب سے زیادہ مفت سفر کرنے والے افراد کی تعداد راولپنڈی میں شمار کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر