بنوں:نادرا دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار،سکیورٹی گارڈ شہید

بنوں(نیشنل ٹائمز)نادرا کے دفتر پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکاراورسکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں پیش آیا، جہاں سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اورسکیورٹی گارڈ گل شاہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اورگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ دونوں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ دکھ کی گھڑی میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیااورشہدا کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،اس مشکل گھڑی میں شہداکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دوسری طرف بنوں میں میریان روڈ پر کنگر جان بہادر کے قریب موٹر سائیکل سوارکی فائرنگ سے شہیدپولیس اہلکار شیرمحمدکی نمازجنازہ اقبال شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی،جس میں ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ڈپٹی کمشنر محمد فہیم، ڈپٹی کمانڈر 116 بریگیڈ کرنل طلعت سمیت پولیس و انتظامیہ کے اعلی افسروں ، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر