اسحاق ڈار کی داتا دربارپر حاضری، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی داتا دربارپر حاضری، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے انہیں مزار کی توسیع اور تزئین و آرائش کے جاری منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی،جس میں سامنے کے صحن کی تعمیر، جدید خودکار سایہ دار چھتریوں کی تنصیب، چار کنال رقبہ کی مسماری اور سترہ کنال اراضی کا حصول شامل ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترقیاتی کاموں کی رفتار، اعلیٰ معیار اور مربوط منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کو مزید تیز کیا جائے اور جولائی میں ہونے والے عرس سے قبل اہم منصوبے مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒکی لازوال صوفیانہ تعلیمات امن، رواداری اور روحانی روشنی کا پیغام دیتی ہیں، لاہور میں ان کا مزارِ اقدس روحانی رہنمائی کا ایک روشن مینار ہے جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف و انتظامیہ کے ہمراہ اسحاق ڈار نے فاتحہ خوانی کی اور ملکی ترقی، اتحاد و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر