ٹرمپ دباؤ میں، ایران جنگ آخری مرحلے میں داخل :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ شدید دباؤ میں ہے ،جب کوئی گالم گلوچ پر اتر آتا ہے وہ کمزوری کی علامت ہے ،وہ مایوسی میں کچھ بھی کرسکتا ہے ،اسے اپنی شکست نظرآرہی ہے ،پیچھے ہٹتا ہے تو سیاسی نقصان ، مزید حملے کرتا ہے تو صورتحال زیادہ بگڑسکتی ہے اور اب ایران کے جوابی حملے زیادہ زہریلے ہوں گے ،لگتا ہے کہ جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اب فکر مند ہے کہ کیا کروں، حملوں میں مزید شدت لانے کے سوا اس کے پاس اب کوئی چارہ نہیں رہا کیونکہ پیچھے ہٹنا اس کیلئے ممکن نہیں ہے ،آگے بڑھیں گے تو اور مار پڑے گی ،توپھر کیا ہو گا۔عالمی تجزیہ کار یہی کہہ رہے کہ صدر ٹرمپ اب مایوس ہو چکا ہے اور کچھ بھی کرسکتا ہے ، جب کوئی پاگل ہوجاتا ہے تو وہ ہر کسی کو کاٹتا ہے ،ایران کی نو۔۔نو۔۔نو۔۔سے ٹرمپ کو سخت تکلیف ہورہی ہے ،اب وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ،ٹرمپ نے اب یہی کہا ہے کہ ہم ایران کے ا لیکٹرک پلانٹ،پل تبا ہ کریں گے ۔ لگتا ہے وہ تیل کے ذخائر کی طرف حملہ نہیں کرنے جارہے ،یہ دھمکی دے کر پھر ایران کو موقع دیں گے لیکن یہ کتنی دیر چلے گا اور ایران کا کیا رد عمل ہو گا،اب امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے کاؤنٹر اٹیکس جو ہونگے وہ بہت زہریلے ہوں گے ،ایران اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نکالے گا،اس کا فوکس اسرائیل ہوگا، خلیجی ممالک پر چھوٹے موٹے حملے ہوں گے ، اس موقع پر حزب اللہ بھی مکمل تیاری کے ساتھ آئے گا، حوثٖی بھی شامل ہوسکتے ہیں، لگتا یہی ہے کہ یہ جنگ کی آخری سٹیج ہے ،اس میں ڈونلڈٖٹرمپ کو شکست ہو گی ۔دوسری طرف سیزفائر کی کوشش جاری ہے ،اسحق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے ،اقوام متحدہ کے اندر قرارداد پیش ہونے جارہی ہے ، مختصر یہ ہے کہ ڈپلومیسی ساتھ ساتھ چلے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر