پاکستان کے 40فیصد بچے غذائی قلت کا شکار،اصلاحات پر زور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار، حکومت، عدلیہ اور ماہرین صحت نے پاکستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما اور غذائیت کی کمی کے سنگین بحران سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے ذریعے قوانین کو یکجا کرنے اور فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور یونیسف کے اشتراک سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس ہوئی جس کا عنوان ’’بکھری ہوئی پالیسیوں سے قابل نفاذ حقوق تک:پاکستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما اور غذائیت کیلئے قانونی اصلاحات‘‘تھا۔وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس سید محمد انور نے کہا کہ قوانین موجود ہونے کے باوجود ان پر عمل نہ ہونا ایک المیہ ہے ، اور ریگولیٹری اداروں کو ماں کے دودھ کے متبادل کی غیر قانونی تشہیر روکنے کے لیے فعال ہونا چاہیے ۔ یونیسف کی نمائندہ پرنیل آئرن سائیڈ نے بتایا کہ پاکستان کے 40 فیصد بچے غذائی قلت (سٹنٹنگ) کی وجہ سے نشوونما میں رکاوٹ کا شکار ہیں اور بچوں کے حقوق کو قابل نفاذ بنایا جانا چاہیے ۔نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نورین بانو نے کہا خواتین کے لیے ڈے کیئر سینٹرز اور بریسٹ فیڈنگ کے محفوظ ماحول کے بغیر بچوں کی صحت کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ۔ کانفرنس میں سفارش کی گئی کہ انفینٹ فیڈنگ بورڈز کو بحال کیا جائے ، سرکاری و نجی دفاتر میں خواتین کے لیے ڈے کیئر اور بریسٹ فیڈنگ کارنرز لازمی ہوں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ، اور وفاق و صوبوں کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کے لیے مرکزی میکانزم بنایا جائے ۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر