ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا

لندن(نیشنل ٹائمز) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دے دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے، نہ بجلی، نہ پانی اور حملوں سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا۔انیئس کالامار کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے، یہ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کا ایران کو دھمکی آمیز ٹوئٹ بھی شیئر کیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیائی بیان میں بے ہودہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ کل ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کئے جائیں گے، آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے، ایران میں پلانٹ اور پل دونوں ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے۔ٹرمپ نے یہ بھی دھمکی دی کہ ایران میں ایسا منظر دیکھا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا، بس دیکھتے جاؤ، بہت حد تک امکان ہے آج معاہدہ ہوجائے، ایران کے کچھ عہدیدار بات چیت کر رہے ہیں، اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر ایرانیوں کے ساتھ سخت مذاکرات کررہے ہیں، ایران نے معاہدہ نہ کیا تومیں سب کچھ تباہ کرنے،تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر