پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور آئینی عدالت کے ججز اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطح وفد کے ارکان بھی شریک ہوئے، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے ترک وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے، مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کی عدلیہ کے لیے اہم ہے اور عدالتی شعبے میں تعاون کی کلید ثابت ہوگی۔چیف جسٹس نے ترکیہ کے عدالتی نظام میں جدت اور عدالتی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، باہم منسلک ہوتی دنیا میں عدالتی نظام الگ نہیں رہ سکتا، امید ہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے عدالتی نظام کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
چیف جسٹس آئینی عدالت ترکیہ قادر اوزکایا
دوسری جانب چیف جسٹس آئینی عدالت ترکیہ قادر اوزکایا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور ترکیہ کے لیے بہت اہم ہے۔پاکستان کے عدالتی نظام کو روشن اور مؤثر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عدالتی نظام میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان مثالی بھائی چارہ موجود ہے۔مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ عدالتی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط کیا جانا چاہیے اور باہمی تجربات سے فائدہ اٹھانا وقت کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر