محکمہ ہیلتھ کی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت

لاہور(نیشنل ٹائمز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔
مراسلے میں ملازمین کو غیر مجاز رائے اور معلومات شیئر کرنے سے گریز کرنے اور حکومتی پالیسی کیخلاف بیان بازی نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی غیر ذمہ دارانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،ہدایات کی خلاف ورزی پر افسروں اور ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔یہ ہدایات پنجاب سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 1966 کے تحت جاری کی گئی ہیں، تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ فوری جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر