شمالی وزیرستان سر حد پار سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام،37خوارج ہلاک80زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان غلام خان سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 37 فتنہ الخوارج کو ہلاک جبکہ 80 سے زائد کو زخمی کیا ۔وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس پراپنی پوسٹ میں آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے ، 2 اور 3 اپریل کی رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان / فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں 37 خوارج ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ۔اپنی پوسٹ میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن للحق میں آج پانچ اپریل شام پانچ بجے تک ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد 796 تک پہنچ گئی جبکہ 1043 زخمی ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ آپریشن میں تاحال دہشت گردوں اور افغان رجیم کی 286 چوکیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 44 چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں، 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں ڈرون تباہ کرد ئیے گئے ، افغانستان بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے 81 ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر