راولپنڈی:ڈیزل گاڑیوں کا کرایہ 25، پٹرول کا 10 فیصد بڑھ گیا

راولپنڈی، اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیف سیکرٹری پنجاب نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 37 فیصد اضافے کی سفارش مسترد کردی، ٹرانسپورٹرز کو ڈیزل گاڑیوں کے کرایہ میں 25فیصد اضافہ اور پٹرول گاڑیوں کے کرایہ میں 10فیصد اضافہ کی ہدایت کر دی گئی۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی بڑھا دیئے گئے ۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے ٹرانسپورٹرز کو نیا ہدایت نامہ بھجوا دیا، زائد کرایہ وصول کرنے سے روک دیا گیا۔ افسران کو نئی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی۔گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز،ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں کرایہ میں 37فیصد اضافہ پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ادھر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کرایے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے تمام اراکین کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ انتظامیہ نے شہر میں چلنے والی ہائی ایس وینز کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، ترجمان کے مطابق شیڈول سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑی اور ڈرائیور تھانہ منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا شہری کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ادھر قیمتیں کم نہ کرنے پر پٹرول پمپس سیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹرز طارق گجر کے مطابق کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ کیا گیا جبکہ فی کنٹینر کم از کم 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 28 ہزار روپے تک کرایہ بڑھایا گیا ہے ،ڈیزل کی قیمت میں 85 فیصد اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، نئے کرایوں کا اطلاق فوری کر دیا گیا،اگر ڈیزل کی قیمت 350 روپے سے کم ہو جاتی ہے تو کرایوں میں بھی کمی کر دینگے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر