تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں:مشیر وزیرِ خزانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پٹرول برداشت کرسکتا ہے۔
صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹرسائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹرسائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔خرم شہزاد نے کہا کہ ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سبسڈی کیلئے رجسٹر ڈ ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کئی ممالک نے 80 فیصد تک بڑھائیں، ہم نے تین ہفتوں سے نہیں بڑھائیں۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ جنگ ختم اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر