سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس پی این ایس خیبر کا اضافہ ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی جس میں امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جدید پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز دشمن کے اہم انفراسٹرکچر اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔نیول چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا کی اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے، جہاں بحری سکیورٹی اولین ترجیح ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور بحری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے بالکل تیار تھی، پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر