مصر، ازبکستان کی پاک چین 5 نکاتی امن فارمولا کی حمایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصر اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورت حال اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں ملکوں نے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے پاک چین پانچ نکاتی امن فارمو لے کی مکمل حمایت کی اور دو طرفہ قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے گزشتہ رات ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے اسلام آباد میں چار ملکی اجلاس کے دوران شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور مذاکرات کے فروغ اور تنازع کے حل کے لئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کو بھی سراہا ۔ جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ نائب وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن واستحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کی ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر