مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات ،پاکستان میں مہنگائی19ماہ کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ملک کے اندر مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 1اعشاریہ 18 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ شرح 7 اعشاریہ 30 فیصد تک پہنچ گئی۔ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 5اعشاریہ 67فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد اور دیہات میں صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھی۔ شہروں میں چکن 13 فیصد، پھل 11 اعشاریہ 25 فیصد، سبزیاں 5 اعشاریہ 01 فیصد، دال ماش 2 اعشاریہ 78 فیصد، گوشت 1 اعشاریہ53فیصد اور خشک میوہ جات صفر اعشاریہ 66 فیصد مہنگے ہوئے ، جبکہ ٹماٹر 29 اعشاریہ 16 فیصد، انڈے 17 اعشاریہ 96 فیصد، آلو 12 اعشاریہ 02 فیصد اور گندم5 اعشاریہ 48 فیصد سستی ہوئی۔شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروس 9 اعشاریہ 15 فیصد، موٹر فیول 18 اعشاریہ 01 فیصد اور بجلی 5 اعشاریہ 08 فیصد مہنگی ہوئی۔دیہی علاقوں میں پھل 14 اعشاریہ 68 فیصد، سبزیاں 6 اعشاریہ 84 فیصد، چکن 6 اعشاریہ 76 فیصد اور دال ماش 2 اعشاریہ 07 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ ٹماٹر 27 اعشاریہ 47 فیصد، انڈے 20 اعشاریہ 69 فیصد، آلو 18 اعشاریہ 02 فیصد اور گندم4 اعشاریہ 88 فیصد سستی ہوئی۔سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں12 اعشاریہ 49 فیصد اضافہ ہوا، خوراک اور مشروبات 3 اعشاریہ 55 فیصد مہنگے ہوئے ، جبکہ ہاؤسنگ، بجلی، گیس اور پانی کے اخراجات 11 اعشاریہ 50 فیصد بڑھے ۔ کپڑے اور جوتے 5 اعشاریہ 80 فیصد، تعلیم 9 فیصد سے زائد، ریسٹورنٹس اور ہوٹل چارجز 5 اعشاریہ 12 فیصد اور صحت کی سہولیات7 اعشاریہ 36 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر