پیدائشی شہریت کیس ، صدارتی روایت توڑتے ہوئے ٹرمپ سپریم کورٹ پہنچ گئے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی سپریم کورٹ نے بدھ کو ٹرمپ کی تاریخی کوشش پر غور شروع کیا، جس میں انہوں نے پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش کی۔ صدارتی روایت توڑتے ہوئے ٹرمپ خود عدالت میں موجود رہے ۔۔
ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا کہ غیر قانونی یا عارضی ویزے والے والدین کے بچے خودکار طور پر امریکی شہری نہ ہوں۔ تاہم نچلی عدالتوں نے اس حکم کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے روکا۔ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے مطابق، تمام افراد جو امریکامیں پیدا یا شہریت حاصل کرتے ہیں اور اس کے دائرہ اختیار کے تابع ہیں، وہ امریکی شہری ہوں گے ۔سپریم کورٹ میں دلائل کے دوران امریکی سولیسٹر جنرل جان ساور نے کہا کہ یہ اقدام امریکی شہریت کے قیمتی تحفے کی توہین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی امیگریشن کو بڑھاوا دیتا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انعام دیتا ہے ۔ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے سال میں غیر معمولی صدارتی اختیارات استعمال کیے ، کانگریس کو کمزور کرنے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے دو سپریم کورٹ ججوں پر تنقید کی، جو ان کے ٹیرف پالیسی کیس میں ان کے حق میں نہیں آئے ۔یہ کیس امریکا میں شہری ہونے کی تعریف اور امیگریشن کے بنیادی اصولوں کی جانچ کرے گا۔ عدالت کے فیصلے سے ملک میں شہری حقوق اور امیگریشن قوانین کی سمت کا تعین ہوگا۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر