پنجاب حکومت نے 100گاڑیوں کی خرید اری روک دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کرتے ہوئے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے ،پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،اسی طرح دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے ، فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔دوسری طرف اعلٰی سرکاری افسروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کامراسلہ اے جی آفس سمیت دیگرمحکموں کوارسال کردیا گیا ہے ،مراسلے کے مطابق گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسروں کی اپریل کی تنخواہوں سے دو روز کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی، کٹوتی خودمختار، نیم خودمختاراداروں، کمپنیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسروں پرلاگو ہوگی،رقم وزیراعظم کے فنڈ میں جمع کرائی جائیگی،بورڈ آف ریونیو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کوہدایات جاری کردی گئیں۔ پنجاب بھرکے لوکل گورنمنٹس اداروں کوبھی مراسلے جاری کردئیے گئے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر