مشرق وسطیٰ جنگ ،دنیا بھر میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات

جکارتہ،ادیس ابابا،کولمبو (نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث دنیا بھر میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ،انڈونیشیا نے پٹرول کی تقسیم کے لیے راشن بندی اور سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم دیا ہے ، تاکہ توانائی کے ذخائر کو محفوظ رکھا جا سکے ۔معاشی امور کے وزیر ایئرلنگگا ہارتارتو نے کہا کہ نجی صارفین کے لیے فی گاڑی یومیہ50لٹر کی حد مقرر کی جائے گی۔لتھوانیا نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ریلوے کے ٹکٹوں کی قیمت نصف کر دی ۔ایتھوپیا نے اعلان کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کے دوران فیول سٹیشنوں پر عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔عوام کو ایندھن کی بچت کرنے ، پیدل چلنے اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایتھوپیا نے تیل ایندھن کی فراہمی میں ترجیحی نظام نافذ کر دیا ہے ۔ حکومت نے اہم اشیا کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں، ٹریکٹرز اور عوامی ٹرانسپورٹ کو ایندھن کی فراہمی میں اولین ترجیح دینے کا اعلان کیا۔سری لنکا نے رات کیلئے شمسی توانائی اسٹوریج منصوبہ شروع کر دیا۔۔ یورپی یونین نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کے تناظر میں ایندھن کی مقامی طلب کو کم کرنے کی کوشش کریں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر