ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر923.71روپے مہنگا:قیمت میں78.28روپے کا اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امریکا اسرائیل کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے اثرات پٹرولیم مصنوعات پر واضح نظر آنے لگے ،خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے کلو مقرر کردی گئی ، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 923 روپے 71 پیسے مہنگا ہو گیا اوراس کی نئی قیمت 3 ہزار 588 روپے ہو گئی ،یہ سلنڈر مارچ میں 2 ہزار 664 روپے کا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 34.66 فیصد اضافہ ہوا ۔ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین اوگرا ہر ماہ کرتا ہے ،نئی قیمت کا اطلاق ہوگیاہے ۔ پاکستان کاایل پی جی کیلئے زیادہ تر انحصار درآمدات پر ہے ۔ لاہور میں ایل پی جی بیچنے والوں نے قیمت میں اضافے کیساتھ ساتھ ریٹ میں خودساختہ اضافہ بھی کردیا ۔ایل پی جی 400سے 420 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ،ایل پی جی مافیا مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے ، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پلانٹس سے 382 سے 390 روپے تک ایل پی جی مل رہی ہے ، اس غیر یقینی صورتحال کے باعث متعدد دکانیں بند ہوچکی ہیں۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے ،حکومت مافیا کے خلاف کارروائی کرے ،چھوٹے دکاندار خود مسائل کا شکار ہیں ان کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے ۔ قدرتی گیس اور ایل این جی کی کمی کے باعث ایل پی جی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، لاہور ڈویژن میں یومیہ 14 سو سے 15 سو اور ملک بھر میں ڈیمانڈ 7 سے 8 ہزار ٹن ہے ۔پاکستان ایران سے زمینی راستے سے ایل پی جی درآمد کرتا ہے ،پاکستان ایل پی جی زیادہ تر کویت سے منگواتاہے اس کے علاؤہ دیگر خلیجی ممالک سے بھی درآمد کرتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر