1سال میں22ارب ڈالر کی نیب ریکوریز، رپورٹ سپیکر کو پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 6.213ٹریلین روپے کی تاریخی ریکوری کو سراہا۔ انہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں نیب کی عوام اور کاروبار دوست ادارے میں تبدیلی کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین نیب نے سپیکر کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی۔ سپیکر نے چیئرمین نیب کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں نیب نے 6.213 ٹریلین روپے (22 ارب ڈالر ) کی ریکارڈ ریکوری کی جو 1999 میں ادارے کے قیام کے بعد اب تک کی سب سے بڑی سالانہ ریکوری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران نیب کی مجموعی ریکوریز 11.524 ٹریلین روپے (تقریباً 41 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے صرف 2025 کی ریکوری نصف سے زائد بنتی ہے اور یہ گزشتہ 23 برسوں کی مجموعی ریکوری سے تیرہ گنا زیادہ ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر