آلودگی ختم کرنا مشترکہ ذمہ داری، پلاسٹک کا استعمال چھوڑ دیں : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیروویسٹ کے عالمی دن پر ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی خصوصی اپیل کی اور عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔ زیروویسٹ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے ،پلاسٹک کا استعمال ترک کردیں ،کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، پہلی مرتبہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوڑا اور گندگی کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی، فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں،پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدلا جارہا ہے۔ مریم نواز کاکہناتھاکہ پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیروویسٹ کے اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے ، صوبے بھر میں کسانوں کو ایگریکلچر ویسٹ مینجمنٹ کے لئے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کررہے ہیں۔ پہلی مرتبہ فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کانفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔پنجاب میں زیروویسٹ کیلئے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایاگیا ، صوبے میں کچرے سے توانائی اور ویلیو ایبل اشیا تیار کرنے کے لئے ویسٹ ٹو ویلیومنصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر