خطے کی صورتحال، اقتصادی تعاون، اسحاق ڈار آج چین جائینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج چین کا دورہ کریں گے، یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے ،دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی سٹرا ٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے ، جس کی بنیاد باہمی اعتماد، قریبی رابطوں اور علاقائی و عالمی امور پر مسلسل مشاورت پر ہے۔ اسی تناظر میں یہ دورہ دونوں ممالک کو اہم علاقائی پیش رفت، دوطرفہ تعاون اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا،ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں رہنما خطے کی بدلتی صورتحال، اقتصادی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے ، جس سے پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کندھے کی چوٹ کے باوجود، ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کو نظرانداز کرتے ہوئے اس اہم دورے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر