ہمارے جوان امریکی فوج کے زمینی داخلے کے منتظر :ایرانی سپیکر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا بظاہر جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کا دعویٰ کر رہا ہے ، لیکن خفیہ طور پر ایران پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق قالیباف نے اپنے بیان میں کہادشمن بظاہر مذاکرات کے پیغامات بھیج رہا ہے ، لیکن پس پردہ زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاہمارے جوان امریکی فوجیوں کے زمینی داخلے کے منتظر ہیں تاکہ انہیں آگ میں جھونک دیں اور خطے میں ان کے اتحادیوں کو ہمیشہ کے لیے سبق سکھا دیں۔قالیباف نے ایرانی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ایک بڑی عالمی جنگ کی حالت میں ہے جو انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکا کو سزا دے سکتے ہیں، اسے ایران پر حملے پر پچھتاوا دلا سکتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر