واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئر کر دی۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاکستانی وزیر خارجہ کی پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔جس میں پاکستان کے 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے ، روزانہ 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے جس کی تعریف ہونی چاہیے ۔اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔
’’آبنائے ہرمز سے 20پاکستانی جہاز گزریں گے ‘‘،ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی پوسٹ شیئرکردی



