ایران امریکا مردہ باد سے زندہ باد کی طرف بڑھ رہا :رضا پہلوی

ٹیکساس (نیشنل ٹائمز) ایران کے آخری شاہ کے جلا وطن بیٹے اور سابق ولی عہد رضا پہلوی نے کہا ہے کہ وہ ایران میں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے تیار ہیں اور 47 سال میں پہلی مرتبہ اپنے ملک جانے کیلئے بے چین ہیں۔ ٹیکساس میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا مردہ باد سے اب امریکا زندہ باد کی طرف بڑھ رہا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ جب ایران آزاد ہو گا تو امریکا کو ایک عظیم دوست مل جائے گا اور آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی برادری کو بلیک میل کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکے گا۔پہلوی کے امریکا نواز موقف کے باوجود صدر ٹرمپ نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ 65 سالہ پہلوی مستقبل میں ایران کو چلا سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کا ملک ان کی قیادت کو قبول کرے گا یا نہیں۔واضح رہے پہلوی کے والد کو 1979 کے انقلاب میں معزول کر دیا گیا تھا جس کی قیادت روح اللہ خمینی نے کی تھی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر