ایران کا اسرائیلی صنعتی کمپلیکس پر میزائل حملہ،امریکی بیڑہ3500فوجی لیکر مشرق وسطیٰ پہنچ گیا:پرنس سلطان بیس پر امریکا کا جدید طیارہ تباہ،12فوجی زخمی

تہران ،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو گئی،ایران نے اسرائیل کے صنعتی کمپلیکس پر میزائل حملہ کردیا جس سے کیمیائی مواد کے اخراج کا خطرہ پیدا ہوگیاہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوج اور ایرو سپیس کی دو صنعتی فیکٹریوں کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایاگیا، جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیل اور امریکا نے بھی ایران میں مختلف مقامات پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا، صوبہ ہرمزگان میں ایک بندرگاہ پر حملے میں پانچ افراد کے شہید اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، جہاں دو بحری جہازوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔سعودی عرب کیپرنس سلطان بیس پر امریکاکاجدید طیارہ ایرانی میزائل حملے میں تباہ ہوگیاجبکہ12فوجی زخمی ہوئے ۔امریکی جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی 3500 سیلرز اور میرینز کے ہمراہ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی اسرائیل میں بئر السبع کے صنعتی زون میں ایرانی میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی ،جس کی فوٹیج اسرائیل کے سرکاری الیکٹرانک میڈیا پربھی چلائی گئی ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ایرانی میزائل کا ایک ٹکڑا گرنے سے ہوا ہے ۔ صنعتی زون پر ایرانی حملے کے بعد خطرناک کیمیائی مواد کے اخراج کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث صنعتی زون کے اطراف کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے ، کھڑکیاں بند رکھنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وسطی اسرائیل کو بئرالسبع سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی گئی ہے ۔متاثرہ صنعتی زون میں تقریباً 19 مختلف فیکٹریاں موجود ہیں، جن میں برومائیڈ بنانے والی فیکٹری اور دوا ساز ادارے شامل ہیں جبکہ یہاں خطرناک فضلہ ٹھکانے لگانے کے بڑے مراکز بھی واقع ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے ۔پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوج اور ایرو سپیس کی دو صنعتی فیکٹریوں کو بھی میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا ۔پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ میزائلوں اور ڈرونز حملوں کا نشانہ بننے والے انفراسٹرکچر میں متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس ایلومینیم (ایمال)فیکٹری اور بحرین میں ایلومینیم بحرین(ایلبا)فیکٹری شامل ہے ،جن میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور حصص شامل ہیں اور یہ فیکٹری امریکی فوجی صنعت کیلئے سامان تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک امریکی ای تھری ریڈار طیارہ تباہ ہوگیاجس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں امریکی ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیارہ کو نشانہ بنایا گیا،یہ طیارہ جدید ریڈار سسٹمز سے لیس ہوتا ہے اور سینکڑوں میل دور تک دشمن طیاروں اور ڈرونز کی نقل و حرکت کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ایران کے میزائل حملے میں 3 ٹینکر طیارے بھی تباہ ہوئے ۔ امریکی فضائیہ کے کرنل جان وین ایبل نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ طیارے کاگرنا بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ ای تھری کی تعداد محدود ہے اور ان کی جگہ کوئی دوسرا طیارہ نہیں ہے ،یہ نقصان خلیج میں صورتحال کی نگرانی اور آگاہی برقرار رکھنے کی امریکی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے ۔فضائیہ کے پاس اب صرف 16ای تھری طیارے باقی ہیں کیونکہ اس طیارے کی پیداوار 1992 میں بند ہو گئی تھی۔پینٹاگون انہیں 700 ملین ڈالر فی طیارہ کے حساب سے بوئنگ ای سیون ویج ٹیلس سے بدلنے کا عمل کر رہا ہے جبکہ اس کی لاگت ایک ارب ڈالرتھی۔جمعہ کے روز ایرانی حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ، جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کے روز ایران کی طرف سے فائر کئے گئے 16 بیلسٹک میزائلوں اور 42 ڈرونز کو روکا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ایرانی حملوں میں مسلح افواج کے دو اہلکار، ایک مراکشی سرکاری اہلکار اور آٹھ غیرملکی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی فوج نے اردن کی ازرق ایئر بیس پر امریکی فوجی سازوسامان کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔بیان کے مطابق ایرانی افواج نے گزشتہ روز علی الصبح متعدد ڈرونز کے ذریعے لاجسٹک اور سپورٹ آلات کے ڈپو کے ساتھ ساتھ امریکی فوجیوں کی رہائش کی جگہوں کو بھی نشانہ بنایا۔کویت میں فوجی کیمپ پر ایرانی میزائل حملے میں 10 فوجی زخمی ہوگئے ۔کویتی فوج کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے فوجی کیمپ کو بھی نقصان پہنچا۔کویتی فوج کا بتانا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کویت پر 14 بیلسٹک میزائل اور12 ڈرون حملے ہوئے ۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روزچند گھنٹوں میں 10 ڈرونز کو روکا ۔بحرین نے ایرانی حملوں کے پیشِ نظر اپنی سمندری حدود میں رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق رات 6 بجے سے صبح 4 بجے تک سمندری ٹریفک پر پابندی ہوگی تاکہ ماہی گیروں اور سمندری سفر کرنے والوں کی حفاظت کی جا سکے ۔ایران نے امریکا کی زمینی فوج کی مداخلت کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو ان کے فوجی شارک مچھلی کی خوراک بنے گی۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان انراحیم ذوالفقاری نے ایران پر زمینی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام امریکی افواج کیلئے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے سے متعلق بار بار دی جانے والی دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ منصوبوں کو حقیقت سے عاری قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ امریکی قیادت نے فوج کی کمان ایسے فرد کے سپرد کر دی ہے جس کے فیصلوں نے امریکی افواج کو بدترین دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ امریکی افواج تباہ شدہ اڈوں سے پسپا ہو چکی ہیں اورعلاقائی ممالک کے شہری و معاشی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، اس کے باوجود وہ اب بھی ایرانی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔انراحیم ذوالفقاری نے زمینی حملے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے اس طرح کی صورت حال کیلئے تیار اور جواب دینے کے منتظر ہیں۔ ایران کے نیوی چیف شہرام ایرانی نے کہا کہ اگر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن فائرنگ رینج میں آیا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی اور امریکی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔آئی آر سی جی کا کہنا ہے کہ خطے کی تمام یونیورسٹیوں کو اس وقت تک جائز اہداف سمجھا جاتا ہے جب تک کہ ان کی دو یونیورسٹیوں کو ایرانی یونیورسٹیوں پر حملہ کرنے کے جواب میں نشانہ نہیں بنا لیا جاتا۔ہم خطے میں امریکی یونیورسٹیوں کے تمام عملے ، فیکلٹی، اور طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے آس پاس کے رہائشیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ان یونیورسٹیوں سے ایک کلومیٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔بیان میں آج رات 12بجے تک ایرانی یونیورسٹیز پربمباری کی مذمت کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس کے بعد امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیز کو نشانہ بنایاجائے گا۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک امریکی ایم کیونائن ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ۔امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی 3500 سیلرز اور میرینز کو لے کر مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے ، اس بحری بیڑے کے ہمراہ ایک ٹرانسپورٹ اور سڑائیک فائٹر ہوائی جہاز بھی ہے ۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کے وقت تہران میں ایک اہم ایرانی دفاعی فیکٹری کو نشانہ بنایا، جہاں بیلسٹک میزائل کے اجزا تیار کئے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ فیکٹری ایران کی دو میں سے ایک ہے جہاں اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں کے اہم پرزے تیار ہوتے ہیں۔ ایک ویڈیو میں شمال مشرقی تہران میں واقع ایک عمارت کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں قطری ٹی وی نیٹ ورک العربی کا دفتر واقع ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ ملبہ اور گرد و غبار پورے علاقے میں پھیلا ہوا ہے ۔ عمارت پر موجود تحریروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ایک بیوٹی سیلون، ایک کیفے اور ایک دفتر بھی واقع ہیں۔ ایرانی صوبے ہرمزگان میں ایک بندرگاہ پر ہونے والے اسرائیلی و امریکی حملے میں پانچ افراد کے شہید اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، جہاں دو بحری جہازوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ شہر شفت کے قریب ایک رہائشی علاقے پر حملے میں ایک شخص شہید اور پانچ زخمی ہوئے ۔ یمن کے حوثی جنگجوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے کچھ حصوں میں دوسرا حملہ کیا ہے ، کروز میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے یہ حملے کئے جن کا ہدف اسرائیل کی کئی اہم فوجی تنصیبات تھیں۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران اپنے ایک فوجی سارجنٹ موشے یتزچک ہاکوہن کاٹز کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان پرحملوں میں اب تک 120 بچوں اور 42 طبی عملے سمیت 1100 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر