ای موبائل آفس منصوبہ کیلئے 24ہزار سمارٹ اینڈ رائیڈ فون خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای موبائل افس منصوبے کے لیے سمارٹ اینڈرائیڈ فون خریداری کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ابتدائی طور پر ایک ارب روپے سے زیادہ کے اینڈرائیڈ فون خریدے گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کو 24 ہزار اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کی خریداری کی ذمہ داری دی ہے ، مذکورہ موبائل فون کے ذریعے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں ای افس منصوبے پر عمل کیا جائے گا، ای افس منصوبے کے تحت اینڈرائیڈ سمارٹ فونز افسران کو فراہم کیے جائیں گے ۔این آئی ٹی بی نے پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز فراہمی کے لیے مارکیٹ سروے اور پیشکشیں حاصل کی ہیں۔این آئی ٹی بی کے مطابق مقامی مینوفیکچررز یا موبائل اسمبلرز پی ٹی اے سے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کا لائسنس یافتہ ہوں اور ان کے پاس مطلوبہ تعداد کی فراہمی کے لیے مضبوط مالی و تکنیکی صلاحیت موجود ہوں، تمام فونز پی ٹی اے سے منظور شدہ، بالکل نئے اور سیل بند ہونے چاہئیں، جبکہ مینوفیکچرنگ کی تاریخ ڈیلیوری سے 12 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے ۔تکنیکی خصوصیات کے حوالے سے فونز میں کم از کم 6 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل میموری، 5000 ایم اے ایچ بیٹری، 6.5 انچ ڈسپلے اور اینڈرائیڈ 12 یا اس سے جدید ورژن ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فونز میں فنگر پرنٹ یا فیس انلاک جیسے سکیورٹی فیچرز، فور جی کنیکٹیویٹی اور کم از کم ایک سال کی مقامی وارنٹی بھی ضروری ہے ۔کامیاب مینوفیکچرر کو ورک آرڈر ملنے کے محض 12 سے 18 گھنٹوں کے اندر 12 ہزار یونٹس کی پہلی کھیپ اور بقیہ 12 ہزار یونٹس اگلے چھ دنوں میں فراہم کرنے ہوں گے ۔ این آئی ٹی بی نے موبائل فون خریداری کے لیے بجٹ تخمینے اور مارکیٹ سروے کے لیے کمپنیوں سے پیشکش وصول کی ہیں جس کے مدنظر رکھ کر اینڈرائیڈ سمارٹ فون خریداری کی حتمی منظوری دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر