ایران کا این پی ٹی سے نکلنے کا بیان اہم پیشرفت:نجم سیٹھی

لاہور (نیشنل ٹائمز) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایران کے این پی ٹی سے الگ ہونے کے فیصلے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اہم پیش رفت ہے ، ایران کی طرف سے اشارہ ہے اگر آپ نے زیادہ پش کیا یا ہمیں دھکیلا توہم اس طرف بھی جاسکتے ہیں،دنیانیوزکے پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اگر این پی ٹی سے باہر آجاتا ہے تو یہ بہت بڑی پیش رفت ہو گی،سوال یہ ہے کہ ایران نے اس موقع پر یہ اشارہ کیوں دیا ہے کہ اگر ہم پر اور تشدد کیا یا ہمیں دھکیلیں گے تو ہم یہ بھی سوچ سکتے ہیں،اس کا یہ مطلب ہے کہ ایران اس وقت پراعتمادہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ اب ہم حاوی ہیں۔اب ہم نے جنگ جیت لی ہے ،لہذا ہم اس قسم کی بات کرسکتے ہیں،اس کا باہر اثرہو گا وہ تو یہی ہو گا کہ امریکا کہے گا اچھا،ایران پر اور بمباری کریں،ایران کو یہ ہم نے نہیں کرنے دینا،ایران نے یہ بات سوچ سمجھ کر کی ہے کہ ہم ادھر بھی جاسکتے ہیں،اس کا مطلب ہے کہ ایران اپنے آپ کو اور مضبوط سمجھتا ہے ،ایران یہ سمجھتا ہے کہ سارے پتے ہمارے پاس ہیں،سارے کارڈ ہم کھیل سکتے ہیں،ایران نے ایک اور کارڈ لے لیا،ایران جنگ جیت رہا ہے ایران یہ نہیں چاہے گا کہ کوئی سیزفائر ہو،یاڈونلڈٹرمپ اس جنگ سے آسانی سے نکل جائے ،ایسا نہیں ہوگا،امریکا اگر نکلے گا تو ہار کرنکلے گا،ایران لمبی جنگ کیلئے تیار ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ ایران نے ایک اہم کارڈ کھیل دیا ہے ،کہ اب بولو،ہم یہ نہیں چاہتے کہ جنگ ختم ہو،اب ہم اپنی ٹرم پر باتیں منوائیں گے ، ایران نے ناصرف ٹرمپ کی طرف سے انیوالی 15 شرائط کو مسترد کردیا ہے بلکہ یہ کہہ رہا ہے کہ اب ہم این پی ٹی سے بھی باہر ارہے ہیں ، کر لو جو کرنا ہے ۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر