علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، ثالثوں کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں، واقعات کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھنا ضروری ہے، ایران کو دی گئی زیادہ تر تجاویز غیر حقیقی،غیر معقول اور حد سے متجاوز ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہر جگہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا، امید ہے متحدہ عرب امارات ایرانی شہریوں کے ساتھ دور اندیشی سے پیش آئے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لبنان میں ایران کے سفیر بیروت میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، یوکرین تنازع کو امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے جوڑنا تباہ کن غلط فہمی ہے۔خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر