کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں۔حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔دوسری جانب امریکا کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی، یہ فلم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی ایک ہزار ٹیپس پر مشتمل ہے تاہم اسرائیل میں فلم پر پابندی عائد ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر