چین نے قومی زراعت شماری کے ضوابط میں ترمیم کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے قومی زراعت شماری کے ترمیمی ضوابط جاری کرنے کے لئے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔
ان ترامیم میں مردم شماری کے دائرہ کار کو وسعت دے کر اس میں دیہی صنعتی ترقی اور دیہاتوں کی تعمیر و ترقی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے نئے طریقے جیسے کہ خلائی مشاہدہ متعارف کرائے گئے ہیں۔
ڈیٹا کے معیار کے کنٹرول کو مزید سخت کیا جائے گا۔ نئے قوانین میں شماری کے بعد اچانک معائنہ کا نظام اور شماری کے عملے کے لئے معلومات کو خفیہ رکھنے کی پابندیاں واضح کی گئی ہیں۔
ترمیمی ضوابط میں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری یا جعل سازی کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا من گھڑت معلومات فراہم کرنے کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے سے لے کر فوجداری مقدمات تک کی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت میں آئی ہیں جب چین اپنی چوتھی قومی زرعی شماری کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد زرعی ترقی، دیہی تعمیر، کسانوں کے معیارِ زندگی اور دیہی اصلاحات کے نتائج کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
اس مردم شماری میں زرعی پیداواری حالات، اناج کی پیداوار، زراعت میں نئی معیاری پیداواری قوتیں، دیہی ترقی اور دیہی باشندوں کے حالات زندگی کا احاطہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر