ایران جنگ رسوائی،صورتحال روز بروز بدتر ہو رہی :پوپ لیو فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی (نیشنل ٹائمز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا تشدد، جنگ اور ہتھیاروں کا استعمال عام لوگوں کے درد اور رنج کو بڑھا رہا ہے ،یہ جنگ انسانیت کے لیے ایک رسوائی ہے ،صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے ۔ پوپ نے زور دیا کہ ہتھیاروں کی گونج رک جانی چاہیے اور عالمی کمیونٹی کو بات چیت، سفارتکاری اور امن کی راہوں کو کھولنے پر کام کرنا چاہیے ، کیونکہ تشدد مزید معاشی اور انسانی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والوں، زخمیوں اور ہزاروں افراد کی ہلاکت پر گہرا غم ظاہر کیا اور کہا کہ قیادت کو عقل، اخلاق اور انسانیت کے اصولوں کے تحت امن کے لیے پیش قدمی کرنی چاہیے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت
ملک کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: عطاء تارڑ
ایران مذاکرات کیلئے سنجیدگی دکھائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے: ٹرمپ
ایران ڈیل چاہتا لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے: دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں، ٹرمپ
جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ایران
مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر