ایران ڈیل چاہتا لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے: دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ہم نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، اور اب ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں۔ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی رہنما شدید خواہش رکھتے ہیں کہ معاہدہ طے پا جائے لیکن اندرونی و بیرونی نتائج کے خوف سے وہ ایسا نہیں کر پا رہے، وہ یہ کہنے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے اپنے لوگ انہیں مار نہ دیں، ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا تو ہم انہیں نہ مار دیں۔
مذاکرات جاری، ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے ہوں گے، وائٹ ہاؤس
انہوں نے کہا کہ ایران کے تمام رہنما صدر بننے کے خواہش مند ہیں، ایک رہنما نے کہا میں سپریم لیڈر نہیں بننا چاہتا، ایسے ہی ٹھیک ہوں، ہم ایران میں جنگ مکمل کرنے کے قریب ہیں، بی ٹو بمبار طیاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات، نیوی، فضائیہ سب کو تباہ کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما نے ایران کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش کو ممکن بنایا لیکن یہ خواہش ناکام ہوگی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں اور ایک جنگ جیت بھی رہا ہوں، فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے جیسے ہم جنگ ہا ر رہے ہیں، میرے خلاف 94 فیصد جعلی خبریں چلائی گئیں پھر بھی الیکشن جیت گیا



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر