خلیجی ممالک کو40فوڈ آئٹمز برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی اور پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں بتایا گیاکہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کے فروغ کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے برآمدات کے حوالے سے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزیراعظم شہبا زشریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کے حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی اور اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے کام کرنے والے متعلقہ محکموں اور افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے خلیجی ممالک سے قریبی رابطے میں رہیں ۔ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سپلائی لائن متاثر ہے اور خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ ملکی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر ملک میں وافر مقدار میں موجود اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کیلئے تیزی سے کام کیا جائے۔ ملکی غذائی ضروریات کیلئے اشیاء خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے ۔حکومتی اداروں کی سطح پر فیصلہ سازی میں کسی قسم کی تاخیر کا قابل قبول نہیں، تاخیر کے مرتکب افراد کی جواب دہی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کراچی، گوادر اور دیگر پاکستانی اہم بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشنز میں اضافے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کو خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمدات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کے فروغ کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے برآمدات کے حوالے سے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دی ہے ، ان فوڈ آئٹمز میں چاول، خورنی تیل ، چینی، گوشت، پولٹری ، خشک دودھ، ڈیری مصنوعات پھل، سبزیاں وغیرہ شامل ہیں ، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے حوالے سے برآمد کنندگان کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے ، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے حوالے سے کوئی اضافی ادائیگی نہیں کی جائیگی ، اشیائے خورونوش کی برآمدات کے حوالے سے ہوائی اور بحری اوپن روٹس کو استعمال کیا جائے گا ۔ کراچی اور بن قاسم کی بندرگاہیں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی بھرپور فعال رہیں ۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ ، محمد اورنگزیب ، رانا تنویر حسین ، عطاء اللہ تارڑ ، وزیر بحری امور جنید انور، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت
ملک کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: عطاء تارڑ
ایران مذاکرات کیلئے سنجیدگی دکھائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے: ٹرمپ
ایران ڈیل چاہتا لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے: دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں، ٹرمپ
جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ایران
مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر