پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات سے متعلق میڈیا میں موجود غیر ضروری قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اہم عمل میں ایک ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جہاں فریقین کے مابین پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں اور اس تناظر میں امریکا نے 15 نکات پیش کئے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس امن اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ریاستیں بھی بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے۔
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے اپنے عزم پر سختی سے کاربند ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم بھی ہے۔نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ حالات میں مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور جاری تنازعات کو حل کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق، بالواسطہ بات چیت جاری ہے: اسحاق ڈار
وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت
ملک کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: عطاء تارڑ
ایران مذاکرات کیلئے سنجیدگی دکھائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے: ٹرمپ
ایران ڈیل چاہتا لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے: دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک جنگ جیت بھی رہے ہیں، ٹرمپ
جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی شرائط پر ہوگا، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ایران
مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کی ایرانی حملوں کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
رافیل گروسی نے امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر