سنجیدہ مذاکرات ہوئے تو امریکا سے حساس مطالبات کیے جائینگے : ایرانی ذرائع

دبئی (نیشنل ٹائمز)ایران نے جنگ کے آغاز کے بعد مذاکرات کے حوالے سے موقف سخت کرلیا ، اب فیصلہ سازی میں پاسداران انقلاب کا اثر و نفوذ بڑھ رہا ہے ۔ تہران میں تین سینئر ذرائع نے بتایا کہ اگر ثالثی کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات ہو ئے تو ایران امریکہ سے اہم اور حساس رعایتیں طلب کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایران مذاکرات میں صرف جنگ کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ ایسے مطالبات بھی کرے گا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے انتہائی حساس ہیں یعنی مستقبل میں امریکہ کی طرف سے فوجی کارروائی نہ کرنے کی ضمانتیں ،جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ اور ہرمز کے تنگ راستے پر باضابطہ کنٹرول ، ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی پابندی پر مذاکرات کرنے سے انکار کرے گا، یہ وہ نکتہ ہے جو گزشتہ ماہ امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے دوران ہونے والے مذاکرات میں تہران کے لیے سرخ لکیر رہا۔تین سینئر ذرائع نے بتایا کہ ایران نے صرف ابتدائی سطح کی بات چیت پاکستان، ترکی اور مصر کے ساتھ کی ہے۔تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر مذاکرات کے لیے کوئی بنیاد موجود ہے یا نہیں۔ ایک پاکستانی عہدیدار اور ایک ذریعے نے بھی کہا کہ اس ہفتے براہ راست مذاکرات کا امکان اسلام آباد میں موجود ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کی جا سکے ۔ تین ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اگر امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات طے پاتے ہیں تو ایران پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھیجے گا، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ حتمی فیصلے سخت گیر پاسداران انقلاب کے اختیار میں ہوں گے ۔تین سینئر اسرائیلی حکام نے بھی بتایا کہ اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ کرنے کے لیے پُرعزم دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے خیال میں تہران کا امریکی مطالبات پر رضامند ہونا مشکل ہے ۔ جن میں ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کا خاتمہ شامل ہے ۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر