روس اور یوکرین فوری جنگ بندی ،مذاکرات کریں:پاکستان

اقوام متحدہ (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی اور امن مذاکرات کی جلد بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں یوکرین کی صورتحال پر بحث کے دوران کہا کہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن صرف مسلسل، منظم اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ،پاکستان نے اس جنگ کے آغاز سے ہی بات چیت اور سفارت کاری کی حمایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس طویل جنگ نے عالمی تقسیم کو گہرا ، کثیرالجہتی نظام کو کمزور کیا اور پرامن حل کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ عام شہری اس جنگ کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں، جنہیں جانی نقصان، بے گھر ہونے اور گھروں و بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا سامنا ہے ،انسانی تکالیف فوری طور پر اس بات کی متقاضی ہیں کہ شہریوں کے تحفظ اور پرامن حل کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مشرقِ وسطٰی میں ایک اور بحران نے یوکرین پر مذاکراتی عمل کو بھی متاثر کیا ہے ، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہوگا، پائیدار امن کیلئے اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری اور تمام فریقین کے جائز سکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ قبول حل تلاش کرنا ضروری ہے ۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر