وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، علاقائی امن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں عالمی و علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کے لئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لئے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر